جڑانوالہ، دوست کی جگہ امتحان دیتا نوجوان جیل پہنچ گیا

پیر 30 مارچ 2015 23:18

جڑانوالہ، دوست کی جگہ امتحان دیتا نوجوان جیل پہنچ گیا

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) دوست کی جگہ پرچہ دیتے ہوئے نوجوان گرفتار ہو کر حوالات پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول سنٹر میں نویں کلاس فزکس کا پرچہ دیتے ہوئے شک پڑنے پر سنٹر سپریٹنڈنٹ نے عمر فاروق چک نمبر 363 گ ب سے پوچھ گچھ کی تو اْس نے بتایا کہ وہ اپنے دوست جواد کلیم کی جگہ پر چہ دے رہا ہے جس پر سنٹر سپریٹنڈنٹ نے اْسے حوالہ پولیس کر دیا۔

متعلقہ عنوان :