Live Updates

پی ٹی آئی کی تما م ضلعی تنظیمیں تحلیل کر دی گئی ہیں، آئندہ بلدیاتی انتخا بات میں ہر حلقہ میں پارٹی ٹکٹ متعلقہ رکن صو بائی اسمبلی دینگے۔ امجد خان آفریدی

پیر 30 مارچ 2015 23:21

پی ٹی آئی کی تما م ضلعی تنظیمیں تحلیل کر دی گئی ہیں، آئندہ بلدیاتی انتخا ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) مشیر کھیل ، سیاحت و ثقافت خیبر پختونخوا امجد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تما م ضلعی تنظیمیں تحلیل کر دی گئی ہیں اور آئندہ بلدیاتی انتخا بات میں ہر حلقہ میں پارٹی ٹکٹ متعلقہ رکن صو بائی اسمبلی دینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کو ہاٹ کاآئندہ ڈسٹرکٹ نا ظم پی کے 37سے ہو گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گمبٹ کوہاٹ میں 63 لاکھ روپے لاگت کے گاڑنگ منی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مشیر کھیل نے کہا کہ مذکورہ ڈیم کی تعمیر سے چھوٹے کسانوں کوبڑا فائدہ ہوگا اور علاقے میں خوشحالی آئیگی۔ گمبٹ میں ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بوائز وگرلز ڈگری کالجزکی تعمیر کے علاوہ گزشتہ دو سالوں کے دورا ن گمبٹ میں واٹر سپلائی و بحالی پائپ لائن پر 32لاکھ رروپے،عید گاہ پر 14لاکھ روپے،جنازہ گاہ پر 15لاکھ روپے اور گلی و نالیوں کی پختگی پر 50لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں جبکہ 10ٹرانسفارمرز بھی لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے گمبٹ میں پی سی سی روڈ کے لئے مزید 50لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔امجد آفریدی نے کہا کہ انکی سیاست کا محور صرف اورصرف عوام کی بے لوث خدمت ہے اور انہوں نے اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی امتیاز برتا ہے اور نہ آئندہ برتیں گے بلکہ ماضی کی طرح انکے دروازے ہر کوہاٹی کے لئے کھلے رہینگے۔بلدیاتی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کوہاٹ سمیت پورے صوبے میں کلین سویپ کریگی اور مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہونگی۔انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر پارٹی کی کامیابیوں کا پیغام گھر گھرتک پہنچائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات