Live Updates

نائن زیرو آپریشن کے بعد ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کس بات کا اشارہ ہے ، الطاف حسین ولی بابر ، عظیم طارق اور زہرہ شاہد کے قاتل ہیں، ڈاکٹر شیریں مزاری،

کراچی کی تباہی میں الطاف حسین کا بڑا ہاتھ ہے تحریک انصاف آزاد کشمیر میں میرپور کے ضمنی انتخابات کی طرح نائن زیرو کا الیکشن بھی جیتے گی اور کراچی کو روشنیوں کا شہر بنائے گی،تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا بیان

پیر 30 مارچ 2015 23:23

نائن زیرو آپریشن کے بعد ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کس بات کا اشارہ ہے ، الطاف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ نائن زیرو آپریشن کے بعد ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کس بات کا اشارہ ہے ، الطاف حسین ولی بابر ، عظیم طارق اور زہرہ شاہد کے قاتل ہیں، کراچی کی تباہی میں الطاف حسین کا بڑا ہاتھ ہے تحریک انصاف آزاد کشمیر میں میرپور کے ضمنی انتخابات کی طرح نائن زیرو کا الیکشن بھی جیتے گی اور کراچی کو روشنیوں کا شہر بنائے گی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز پی ٹی آئی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الطاف حسین سیاست کو چھوڑ کر کسی فلم میں ولن کا کردار ادا کریں کیونکہ اب قوم الطاف حسین کی دہشتگردی کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے شیریں مزاری نے کہا کہ صحافیوں اور تاجروں کو دھمکیاں دینا ایم کیو ایم کا طرہ امتیاز بن چکا ہے ولی خان بابر عظیم طارق اور زہرہ شاہد کے قاتل بھی الطاف حسین ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی کی تباہی میں الطاف حسین کا بڑا ہاتھ ہے نائن زیرو آپریشن کے بعد ٹارگٹ کلنگ میں فاطمہ کیس بات کا اشارہ ہے لیکن بہت جلد ظلم کی رات کا خاتمہ ہونے والا ہے اور تحریک انصاف کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانے والی ہے ترجمان نے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے میرپور کی طرح نائن زیرو سے بھی الیکشن جیتے گی اور الطاف حسین کے ہاتھوں یرغمال کراچی کو چھڑائے گی شیریں مزاری نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک اسٹیٹس کوہ جماعت ہے اور الطاف حسین ہفتے میں تین مرتبہ قیادت کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں اور قوم کی ماؤں بیٹیوں کیخلاف شرمناک زبان استعمال کرتے ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ الطاف حسین قوم سے کی گئی زیادتیوں کا جواب دیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات