متحدہ پر صولت مرزا کی اہلیہ کی جانب سے لگائے الزامات پر فاروق ستار کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا

پیر 30 مارچ 2015 00:00

متحدہ پر صولت مرزا کی اہلیہ کی جانب سے لگائے الزامات پر فاروق ستار کی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ‬‎ صولت مرزا کی اہلیہ کی جانب سے کیے گئے انکشافات اور ایم کیو ایم پر لگائے جانے والے الزامات پرایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا ردعمل سامنے آگیا ہے ۔فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بیوی اپنے شوہر کی تابعداری کررہی ہے، میرا ان سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔ صولت مرزا 1997,1998میں پارٹی کا کارکن رہا تھا مگر اس کے بعد اسے پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

صولت مرزا کا کبھی بھی الطاف بھائی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، اس بات پر وہ الطاف بھائی کی تائید کرتے ہیں ۔جیل میں الطاف حسین کی سالگرہ اور ایم کیو ایم کے یوم تاسیس کی تقریب اور اس میں صولت مرزا کی موجودگی کی تصویروں پر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ جیل میں ایسی کسی تقریب میں ایم کیو ایم کے اور بھی قیدی موجود تھے مگر ان میں سے صولت مرزا کو ہی لیکر ایشو بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا تھا کہ جیل میں ایسی تقریب کا ہونا ظاہر کرتا ہے کہ بے نظیر یا اس وقت کی موجودہ حکومت کی طرف اس تقریب کو منعقد کرنے کی اجازت ملی ہوگی۔ان کاکہنا تھا کہ چونکہ صولت مرزا کے پورے خاندان کا ایم کیو ایم سے تعلق تھا اس لیے ایم کیو ایم نے جو کیا اس کے خاندان کیلئے کیا، صولت مرزا کیلئے پارٹی کی جانب سے کچھ نہیں کیا گیا کیونکہ اسے پارٹی سے نکالا جا چکا تھا۔

متعلقہ عنوان :