سابق عالمی نمبر 1امریکی گالفر ٹائیگر ووڈ 100بہترین کھلاڑیوں کی فہرست سے باہر

منگل 31 مارچ 2015 09:41

سابق عالمی نمبر 1امریکی گالفر ٹائیگر ووڈ 100بہترین کھلاڑیوں کی فہرست ..
نیو یارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31مارچ ۔2015ء ) عروج و زوال عام زندگی کا ہی نہیں بلکہ کھیل کا بھی ایک اہم حصہ ہوتا ہے اور اس کی ایک بڑی مثال سابق عالمی نمبر ایک امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز ہیں جو 19سال بعد 100بہترین کھلاڑیوں کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں ۔ ۔

(جاری ہے)

گالف کورٹ میں 14 بڑے ٹائٹل اپنے نام کرنے اور ریکارڈ 683 ہفتوں تک رینکنگ بطور نمبر ون راج کرنے والے امریکی گالفر کو برے دن دیکھنے پڑ گئے۔ ٹائیگر وُڈز انیس سو چھیانوے میں ٹاپ 100 کی فہرست میں شامل ہوئے تھے۔ انتالیس سالہ امریکی گالفر اب رینکنگ میں نمبر 104 ہیں۔ سابق عالمی چیمپئن گالفر نے نو اپریل سے ماسٹرز کے ایونٹ میں نمائندگی سے کم بیک کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔