لاہور، راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ، ٹھنڈی ہوائوں سے موسم خوشگوار
منگل 31 مارچ 2015 11:10
لاہور/راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ2015ء) لاہور، راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں آج بادل برسنے کا امکان ہے ، ٹھنڈی ہوائیں بھی موسم کو خوشگوار بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں گی تاہم بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گرجتے اور برستے بادلوں نے گرمی کی راہ روک لی جبکہ تیز ہوا اور بادلوں کی آنکھ مچولی نے موسم کی رنگینی بڑھا دی ہے ۔
کہیں کن من اور کہیں تیز برستی برکھا کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے بہار کے حسن کو مزید نکھار دیا ۔ لاہور اور گردو نواح میں آج بھی آسمان پر بادلوں کا راج ہے جبکہ شہر کے بعض علاقوں میں رم جھم اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے۔(جاری ہے)
وفاقی دارالحکومت میں کالی گھٹاؤں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جبکہ ملتان اور گردو نواح میں سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری ہے ۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں ہلکے بادل چھائے ہوئے ہیں تاہم سردی کی شدت میں قدرے کمی ہوئی ہے ۔ کراچی میں سورج کی کرنوں نے موسم کی حدت بڑھا دی ہے ۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آج شام سے جمعرات تک بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخواہ ، بالائی فاٹا گلگت بلتستان کشمیر اور کوئٹہ ، قلات اور ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.