پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز 19 اپریل سے 12 مئی تک کھیلے جانے کا امکان

منگل 31 مارچ 2015 11:39

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز 19 اپریل سے 12 مئی تک کھیلے جانے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز 19 اپریل سے 12 مئی تک کھیلے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آغازون ڈے میچز سے ہوگا جو شیر بنگلہ اسٹیڈیم پر کھیلے جائیں گے اس کے بعد ٹیسٹ سیریز ہوگی، پہلا ٹیسٹ کسی دوسرے شہر میں منعقد ہونے کے بعد دوسرا پانچ روزہ میچ اور واحد ٹوئنٹی 20 بھی شیر بنگلہ اسیڈیم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجر سیکیورٹی کرنل (ر) اعظم سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کیلئے لاہورسے ڈھاکہ پہنچ گئے وہ مختلف مقامات کا دورہ کرنے کے بعد2،3روز میں وطن واپس آکر رپورٹ پی سی بی حکام کو پیش کریں گے، اس کی روشنی میں گرین شرٹس کی سیریزکوحتمی شکل دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :