ڈینیئل ویٹوری نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا حتمی اعلان کر دیا

منگل 31 مارچ 2015 11:41

ڈینیئل ویٹوری نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا حتمی اعلان کر دیا
آکلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مارچ ۔2015ء ) نیوزی لینڈ کے تجربہ کار لیفٹ آرم سپنر ڈینیئل ویٹوری نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ پہلی بار ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے والے ڈینیئل ویٹوری نے وطن واپسی پر ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

ویٹوری کا مزید کہنا تھا کہ انہیں ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والی ٹیم پر فخر ہے ،18سال کرکٹ کھیلنے کے دوران کئی نشیب و فراز دیکھے تاہم عالمی کپ میں ٹیم نے جس طرح کے کھیل کا مظاہرہ کیا اس پر وہ بے حد خوش ہیں اور خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ ان کے کیریئر کی ہیپی اینڈنگ ہوئی ۔

ڈینیئل ویٹوری نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 113ٹیسٹ میچز میں 34.36کی اوسط سے 362شکار کرنے کے ساتھ ساتھ 30.00کی اوسط سے 4531 رنز بنائے جس میں 6سنچریاں بھی شامل ہیں ، وہ بھارت کے کپل دیو اور برطانیہ کے سر این بوتھم کے بعد 300ٹیسٹ وکٹیں اور 4000رنز بنانے والے محض تیسرے کرکٹر ہیں ۔ انہوں نے 295ون ڈے میچز میں 31.71کی اوسط سے 305شکار بھی کیے اور بلے بازی میں 17.33کی اوسط سے 2253رنز بھی بنائے ۔ 36سالہ لیفٹ آرم سپنر نے 34ٹی ٹونٹی میچز میں 19.68فی وکٹ کی اوسط سے 38کھلاڑی پوویلین واپس بھیجے ۔

متعلقہ عنوان :