امریکیوں نے صدراوباما کو خود امریکا کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا
منگل 31 مارچ 2015 11:49
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) امریکیوں کے نزدیک ان کے اپنے ہی صدر باراک اوباما ملک کے لیے روسی صدر ولادمیر پوٹن سے بھی بڑا خطرہ ہیں۔غیر ملکی خبررساں نے آئی پی ایس او ایس کے تعاون سے ایک سروے کیا جس میں ڈھائی ہزار سے زائد امریکیوں سے ایسے افراد کے بارے میں پوچھا گیا جو اداروں اور ملک کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں، اس سروے میں ایک سے پانچ تک کے پیمانے مقرر کیے گئے جس میں ایک نمبر پر بغیر کسی خطرے جب کہ پانچ نمبر پر شدید ترین خطرے والی شخصیت کا نام جانچنے کے لیے کہا گیا۔
آن لائن سروے میں 34 فیصد ریپبلکن اراکین نے صدراوباما کو فوری خطرہ کہا جب کہ صدرپوٹن کو یوکرین پر حالیہ مہم جوئی کے باوجود 25 فیصد افراد نے خطرناک قرار دیا،سروے میں 23 فیصد لوگوں نے شامی صدر بشارالاسد کو خطرہ قراردیا جن پر اپنے ہی لوگوں پر کلورین گیس اور بیرل بم گرانے کا الزام ہے۔(جاری ہے)
آئی پی ایس او ایس سروے میں ایک ہزار سے زائد ڈیموکریٹس اور اتنی ہی تعداد میں ریپبلکنز سے رائے مانگی گئی تو 27 فیصد ریپبلکنز نے ڈیموکریٹس کو خطرہ قرار دیا جب کہ 22 فی صد ڈیموکریٹس نے ریپبلکن جماعت کو واضح خطرہ قراردیا اس کے ساتھ ہی لوگوں نے دہشت گردی کو سب سے بڑا خطرہ قراردیا جس میں داعش کو 58 فیصد افراد نے فوری خطرہ اور 43 فیصد نے القاعدہ کو بڑے خطرے کے طور پر لیا۔
دوسری جانب سروے پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی ماہرین کا کہنا ہیکہ امریکا میں خوف کی تجارت کو سیاست کا اہم محور بنایا جاتا ہے، الیکٹرانک میڈیا اور سیاستدان سب ہی اس میں شامل ہے جب کہ ماہرین کے نزدیک امریکا میں اگلے انتخابات کی بنیاد بھی خوف پر ہی رکھی جارہی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار
-
سورج گرہن،امریکا میں پائلٹس کیلئے وارننگ جاری
-
سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثربدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا
-
بھارت،کھانا اچھا نہ بنانے پر دادی پر تشدد، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
-
اوباما بائیڈن کے ٹرمپ کے ہاتھوں ہارنے سے بہت خوفزدہ
-
اسرائیل نے سفید پرچم اٹھانے والے 2 فلسطینیوں کو بھی قتل کر دیا
-
روس نیٹوممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا، پیوٹن نے واضح کردیا
-
میرے پاس الیکشن لڑنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، بھارتی وزیر خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.