چین نے یمن سے اپنے مزید 449 شہریوں کو نکال لیا
منگل 31 مارچ 2015 11:51
حدیدہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء ) چین نے یمن سے اپنے مزید 449 شہریوں کو نکال لیا ہے جبکہ بھارتی وزیر اعظم نے اپنے شہریوں کے انخلا کے لیے سعودی عرب سے مدد طلب کرلی ہے۔
(جاری ہے)
449 چینی باشندوں کو یمن کے شہر حدیدہ سے نکال لیا گیا ہے ، ان باشندوں کو لینے کے لیے چین نے اپنا خصوصی بحری جہاز روانہ کیا تھا ،اس سے قبل اتوار کے روز 122 چینی باشندوں کو عدن شہر سے بحفاظت نکالا گیا تھا ،چین واپس جانے والے افراد میں سفارتی عملہ، یمن میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے ملازمین اور صحت کے شعبے سے وابستہ افراد شامل ہیں۔
اْدھر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے درخواست کی ہے کہ یمن میں موجود 4 ہزار سے زائد بھارتیوں کے انخلا میں مدد کی جائے۔بھارتی دفتر خارجہ کے مطابق اس سلسلے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے، جس میں شاہ سلمان نے بھارت کو ہر قسم کے تعاون اور مدد کی یقین دہائی کرائی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.