سری لنکن حکومت نے ایک بار پھر کرکٹ کو عبوری کمیٹی کے حوالے کردیا

منگل 31 مارچ 2015 12:02

سری لنکن حکومت نے ایک بار پھر کرکٹ کو عبوری کمیٹی کے حوالے کردیا

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) سری لنکن حکومت نے ایک بار پھر ملکی کرکٹ کو عبوری کمیٹی کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا۔ایس ایل سی کے انتخابات 30 اپریل جبکہ مختلف عہدوں کیلیے نامزدگیاں گذشتہ روز سے وصول کی جانا تھیں لیکن اچانک ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے کہا کہ کرکٹ بورڈ انتظامیہ پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں، ایس ایل سی مختلف سرکاری کارپوریشنز کا 500 ملین روپے کا مقروض ہے، اس لیے پارلیمنٹ کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ ان معاملات کو دیکھے،انتخابات سے قبل عبوری کمیٹی مالی بے ضابطگیوں میں ملوث لوگوں کو بے نقاب کرے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کا نیا عبوری سربراہ سابق اوپننگ بیٹسمین سدھات ویٹمنی کو بنایا جاسکتا ہے

متعلقہ عنوان :