فواد احمد کی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دروازے پر دستک
منگل 31 مارچ 2015 12:02
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) مئی میں دورہ ویسٹ انڈیز اور پھر انگلینڈ میں شیڈول ایشز سیریز کیلیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان منگل کو متوقع ہے، پاکستان میں پیدا ہونے والے افغان لیگ اسپنر فواد احمد نے ٹیسٹ ٹیم کے دروازے پر دستک دے دی۔ورلڈ کپ کے ہیرو گلین میکسویل کے منتخب ہونے کا کوئی امکان نہیں، جیمز پیٹنسن کی عدم دستیابی پر پیٹر سڈل کو موقع ملے گا ، وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن کے معاون کی جگہ نیوساوٴتھ ویلز کے پیٹر نویل کو ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق مئی میں دورئہ ویسٹ انڈیز اور جولائی میں شیڈول ایشز سیریز کیلیے آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان منگل کو ہو سکتا ہے، پاکستان میں پیدا ہونے والے افغان لیگ اسپنر فواد احمد کی شمولیت کا امکان روشن ہوگیا، انھیں2013 کی ایشز کے موقع پر آسٹریلوی شہریت ملی لیکن نوجوان ایشٹون ایگر کو ان پر فوقیت دی گئی۔(جاری ہے)
فواد نے حالیہ شیفلڈ شیلڈ سیزن میں 24.85 کی اوسط سے 48 وکٹیں لے کر آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے دورازے پر دستک دے دی، وہ چیمپئن سائیڈ وکٹوریہ میں شامل رہے، سلیکٹرز مئی میں 2 ٹیسٹ کیلیے دورئہ ویسٹ انڈیزکی16 رکنی ٹیم منتخب کریں گے، اس کے فوری بعد انگلینڈ میں ایشز سیریز کیلیے ریان ہیرس کی شمولیت سے اسکواڈ میں ارکان کی تعداد 17 ہوجائے گی، ماضی میں پاکستانی نڑاد عثمان خواجہ بھی آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔
ورلڈ کپ کے سپراسٹار گلین میکسویل کی جگہ نہیں بن پائے گی تاہم وہ مستقبل کی ٹیسٹ الیون کیلیے نظر میں رہیں گےمتعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.