آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ون ڈے شیلڈاور ایک لاکھ 75ہزار ڈالرز کے انعام کی حقدار ٹھہرے گی
منگل 31 مارچ 2015 12:11
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) نئی عالمی چیمپیئن آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ون ڈے کی بہترین رینکنگ ٹیم کا درجہ رکھنے کے باعث ون ڈے شیلڈاور ایک لاکھ 75ہزار ڈالرز کے انعام کی حقدار ٹھہرے گی ،یکم اپریل تک کٹ آف ڈیٹ تک ون ڈے کی بہترین رینکنگ ٹیم کا درجہ رکھنے کے باعث کینگروزکو اعزازسے نوازاجائے گا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیموں کی نئی درجہ بندی میں آسٹریلیا 112پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جو یکم اپریل تک اس پوزیشن پر برقراررہے گی۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ون ڈے کی بہترین رینکنگ ٹیم کا درجہ رکھنے کے باعث ون ڈے شیلڈاور ایک لاکھ 75ہزار ڈالرز کے انعام کی حقدار ٹھہرے گی ،یکم اپریل تک کٹ آف ڈیٹ تک ون ڈے کی بہترین رینکنگ ٹیم کا درجہ رکھنے کے باعث کینگروزکو اعزازسے نوازاجائے گا۔(جاری ہے)
ورلڈکپ 2015 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے آسٹریلوی بولر مچل سٹارک آئی سی سی کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے۔
مچل سٹارک نے حال ہی میں ختم ہونے والے ورلڈ کپ میں 22 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو پانچویں مرتبہ یہ ٹرافی دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔سٹارک نے ایک روزہ کرکٹ میں بہترین بولروں کی فہرست میں پاکستان کے آف سپنر سعید اجمل کی جگہ لی ہے جو متنازع بولنگ ایکشن کی وجہ سے تقریباً چھ ماہ سے عالمی کرکٹ سے دور ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 25 سالہ سٹارک کی عالمی کپ میں شاندار کارکردگی نے انھیں سب سے اوپر پہنچا دیا۔ورلڈ کپ کے آغاز کے موقع پر سٹارک ون ڈے درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر تھے لیکن ٹورنامنٹ کے دوران ان کی بہترین کارکردگی نے انھیں 147 پوائنٹس دلوائے اور اب ان کے پوائنٹس کی تعداد 783 تک جا پہنچی ہے۔بلے بازوں میں درجہ بندی کے لحاظ سے یہ ورلڈ کپ جنوبی افریقہ کے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز کے لیے سب سے مبارک ثابت ہوا۔یہ سٹارک کے کریئر میں پہلا موقع ہے کہ وہ آئی سی سی کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں۔بولرز کی فہرست میں دوسرا درجہ جنوبی افریقہ کے آف سپنر عمران طاہر نے حاصل کیا ہے جن کی درجہ بندی میں نو درجے کی بہتری آئی ہے اور وہ 11ویں بہترین بولر سے 734 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کے دوسرے بہترین بولر بن گئے ہیں پاکستان کے سعید اجمل اب دو درجے تنزلی کے بعد 718 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ ان سے ایک پوائنٹ پیچھے چوتھے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ہی ڈیل سٹین ہیں۔ورلڈ کپ میں سٹین کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی اور انھیں بھی دو درجے کی تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔عالمی کپ میں سٹارک کے ہمراہ 22 وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین بولر بننے والے نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ بھی دس بہترین بولروں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں اور انھیں چھٹے مقام پر رکھا گیا ہے۔بلے بازوں میں درجہ بندی کے لحاظ سے یہ ورلڈ کپ جنوبی افریقہ کے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز کے لیے سب سے مبارک ثابت ہوا ہے۔ٹورنامنٹ میں 482 رنز کے ساتھ تیسرے بڑے سکورر ڈی ویلیئرز 900 پوائنٹس کی حد عبور کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے 11ویں اور ہاشم آملہ کے بعد جنوبی افریقہ کے دوسرے بلے باز ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کاکول میں سخت ٹریننگ،بعض کھلاڑیوں نے تھکاوٹ کے باعث کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی
-
میامی اوپن ٹینس مینز سنگلز،گریگور دیمتروف اور الیگزینڈرزویروف سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی انجری کی کامیاب سرجری
-
میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ایلینا ریباکینااور ڈینیئل کولنز فائنل میں پہنچ گئیں
-
کپتانی صرف فیلڈ تک محدود ذمہ داری نہیں ہوتی، شان مسعود
-
آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری
-
ارجنٹائن کے اسٹارفٹبالرلیونل میسی نے اپنی عمر کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد کردیا
-
لندن،انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،لیگ میں کل مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
آئی پی ایل 2024ء: وریندر سہواگ نے ایم ایس دھونی کو ’بزرگ‘ کہہ دیا
-
افغان سپنر مجیب الرحمان انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر
-
کبھی کبھی سوچتا ہوں کیا آئی پی ایل کرکٹ بھی ہے؟، روی ایشون کی اشتہاری شوٹ کرنے والے کھلاڑیوں پر تنقید
-
کپتان کی ممکنہ تبدیلی، پی سی بی نے شاہین آفریدی کو اندھیرے میں رکھا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.