بچہ بھیڑ کا مگر چہرہ انسانی۔ قیامت کی نشانی یا کچھ اور؟
منگل 31 مارچ 2015 12:12
روس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ2015ء) 45 سالہ چرواہابلاسیس لاورنٹیو ایک ہفتے سے انتظار میں تھا کہ کب اس کی بھیڑ بچہ دے اور وہ اسے فروخت کر کے کچھ پیسے کمائے، مگر جب اس نے بچے کو دیکھا تو دہشت کے مارے اس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی۔ اس نے دیکھا کہ بھیڑ کے بچے کا جسم تو بھیڑ کا ہے مگر اس کا سرانسانی ہے۔ بلاسیس کا تعلق جنوب مغربی روس کے علاقے داغستان کے قصبے چرکا سے ہے۔
اس عجیب و غریب بچے کے ماں باپ بالکل نارمل بھیڑ یں ہیں اس لیے اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ یہ بچہ اس عجیب و غریب شکل میں کیوں پیدا ہوا ہے۔علاقے میں یہ عجیب الخلقت بھیڑ کا بچہ ہی سب کی گفتگو کا موضوع ہے۔ایک 65 سالہ ہمسائے دیمنتی کے مطابق اس نے اپنی زندگی میں بہت سے عجیب و غریب واقعات دیکھے ہیں مگر ایسا کوئی واقعہ نہیں دیکھا۔(جاری ہے)
بھیڑ کے بچے کا سر ایسے ہے جیسے کسی بڑی ناک والے غصیلے بوڑھے کا چہرہ ہو۔
56 سالہ دیہاتی دانہ مشنا کے مطابق بھیڑ کا بچہ عجیب ہے، اس سے خوف بھی آتا ہے اور اس پر پیار بھی آتا ہے تاہم یہ نہیں کہا جا سکتا کہ بڑے ہونے پر یہ کیسا لگے گا۔ چرواہے بلاسیس کا کہنا ہے کہ مقامی سرکس نے اس بچے کے بدلے عام بھیڑ سے 10 گنا زیادہ قیمت دے کر اسے خریدنے کی پیشکش کی مگر اس نے انکار کر دیا۔ چرواہے کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو بھیڑ کا یہ بچہ کچھ حد تک حسین ہے وہ اسے کسی کے کھانے کے لیے ہرگز فروخت نہیں کرے گا۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
-
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.