آئندہ ورلڈ کپ کو 10 ٹیموں تک محدود کرنے کے آئیڈیئے کو تبدیل کرنے کیلئے آن لائن درخواست

منگل 31 مارچ 2015 12:17

آئندہ ورلڈ کپ کو 10 ٹیموں تک محدود کرنے کے آئیڈیئے کو تبدیل کرنے کیلئے ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) آئی سی سی میں شائقین کی جانب سے آئندہ ورلڈ کپ کو دس ٹیموں تک محدود کرنے کے آئیڈیئے کو تبدیل کرنے کیلئے آن لائن درخواست جمع کرادی گئی ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے صد ر نے بھی تصدیق کردی ہے کہ آئندہ میگا ایونٹ دس ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جس کا مطلب یہ ہوا کہ اس فیصلے سے یقینا ایسو سی ایٹ ممبران کی ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ میں کھیلنے کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

ان کا کرکٹ کے نگران ادارے کی جانب سے دس ٹیموں کی شمولیت کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اگر آئندہ ورلڈ کپ کو سامنے رکھا جائے تو ٹاپ آٹھ ٹیمیں براہ راست جگہ بنائیں گی جبکہ نویں اور دسویں ٹیم کا انتخاب چھ ایسو سی ایٹ ٹیموں کے درمیان مقابلوں سے ہوگا لہٰذا ایسوسی ایٹ ممبران کے پاس معقول حد تک اچھا موقع ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں جگہ بنا سکتے ہیں۔