آسٹریلیا کو پانچ براعظموں میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل

منگل 31 مارچ 2015 12:17

آسٹریلیا کو پانچ براعظموں میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل

میلبورن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) آسٹریلیا نے اب تک پانچ براعظم ایشیا، یورپ، افریقا اور شمالی امریکہ( ویسٹ انڈیز) اور آسٹریلیا میں ورلڈ کپ جیتنے کا منفرد اعزاز حاصل کیا ہے، اب صرف جنوبی امریکا اور انٹارکٹیکا باقی بچے ہیں جہاں اس نے ورلڈ کپ نہیں جیتا، اس کی وجہ یہ ہے کہ ثانی الذکر خطوں میں کبھی کرکٹ کا میگا ایونٹ منعقد نہیں ہوا ہے۔

آسٹریلیا نے ایک بار پھر ورلڈ کپ فائنل کا مزہ کرکرہ کردیا۔ کینگروز 1999کے بعد ہر بار فائنل میں حریف ٹیم کو بھرپور پنچ سے ناک آؤٹ کرکے فیصلہ کن فائٹ کو یک طرفہ بنارہے ہیں۔ اتوار 29مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں بھی یہی ہوا۔ آسٹریلیا کو 1975میں ویسٹ انڈیز نے سترہ رنز سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد وہ طویل انتظار کے بعد1987میں کولکتہ میں انگلینڈ کو سات رنز سے ہرا کر پہلی بار عالمی چیمپئن بنا۔

(جاری ہے)

اس میچ میں انگلش کپتان مائیک گیٹنگ بہت اچھی بیٹنگ کررہے تھے لیکن کینگرو قائد ایلن بارڈر کو ریورس سوئپ کھیلتے ہوئے کیچ ہوگئے اور آسٹریلیا فاتح عالم بن گیا۔ یہاں سے اس کی کرکٹ میدانوں میں حکمرانی کا آغاز ہوا۔1999آسٹریلیا نے انگلینڈ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ پہلے کھیلتے ہوئے گرین شرٹس بری طرح ناکام ہوئے، شین وارن نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹ لیے۔

ویسٹ انڈیز میں چار برس یعنی2003میں فائنل میں کینگروز نے بھارت کا بھرکس نکال کر اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔ رکی پونٹنگ نے انتہائی جارحانہ سنچری اسکور کی اس بدولت اس نے فائنل 125 رنز سے جیتا۔ جنوبی افریقا میں 2007 میں بھی داستان مختلف نہ تھی، دفاعی چیمپئن نے اس بار سری لنکا کو تختہ مشق بناتے ہوئے 53رنز سے ہرا کر ہیٹ ٹرک کی۔ اس کے ہیرو وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ تھے جنہوں نے زبردست ہٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنائی تھی۔ جبکہ 2015میں پڑوسی نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلین پاور کی تاب نہ لاسکی اور 7وکٹ سے ہار گئی۔ جس طرح1987 میں عالمی چیمپئن بننے کے بعد اس وقت کے کئی نوجوان کرکٹرز برسوں تک کرکٹ پر راج کرتے رہے