برطانوی شہزادہ ولئیم نے ائیر ایمبولنس کے پائلٹ کی نئی ملازمت اختیار کر لی

منگل 31 مارچ 2015 12:40

برطانوی شہزادہ ولئیم نے ائیر ایمبولنس کے پائلٹ کی نئی ملازمت اختیار ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) برطانوی شہزادہ ولئیم نے ائیر ایمبولنس کے پائلٹ کی نئی ملازمت اختیار کر لی۔کنسنگٹن محل نے بتایا کہ ولئیم نے بانڈ ائیر سروس کیلئے کام شروع کر دیاوہ اگلے کچھ مہینوں تک سیمولیٹر، ائیرکرافٹ اور ان فلائٹ پر مہارت کی تربیت حاصل کرنے کے بعد گرمیوں میں پائلٹ مشن شروع کر دیں گے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ 32 سالہ ولئیم پرواز کے اصولوں سمیت 14 مضامین کے تحریری امتحان کے بعد مارچ میں ائیر ٹرانسپورٹ پائلٹ کے لائسنس کیلئے ٹیسٹ بھی پاس کر چکے ہیں وہ دل کے دوروں اور سڑک حادثات جیسی دوسری ایمرجنسیوں میں ابتدائی طبی عملے کے ساتھ کام کریں گے۔

یہ ولئیم کی مرکزی ملازمت ہو گی، جس کے ساتھ ساتھ وہ شاہی ذمہ داریوں، برطانیہ اور بیرون ملک دوسری مصروفیات بھی جاری رکھیں گے۔