میرے فیصلے میری پہچان ہیں، یہی مجھے مخصوص بناتے ہیں‘دیپیکاپڈوکون
منگل 31 مارچ 2015 12:42
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء)بالی وڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون نے ”ووگ انڈیا“ کے ساتھ ایک نئی ویڈیو شوٹ کیا ہے جس میں انھوں نے ’میرا بدن، میری سوچ، میرا فیصلہ‘ کے حوالے سے بات کی ہے۔خواتین کو بااختیار بنانے کی مہم کے تحت بننے والے اس ویڈیو کا نام ’مائی چوائس‘ رکھا گیا ہے۔
(جاری ہے)
اس میں دیپکا کہتی ہیں کہ وہ ایک عورت ہیں اور انھیں خود سے منسلک ہر فیصلہ کرنے کا مکمل حق ہے، خواہ وہ کسی قسم کا کپڑا پہننے کے حوالے سے ہو، شادی کرنے یا نہ کرنے، یا پھر شادی سے پہلے جنسی تعلقات قائم کرنے سے منسلک ہی کیوں نہ ہو۔
وہ کہتی ہیں کہ جن کا یہ خیال ہے سوتی یا ریشم کے کپڑوں سے میری روح کو ڈھک سکتے ہیں، وہ یہ سوچتے ہیں کہ وہ کائنات کی وسعت کو قید کر سکتے ہیں یا سورج کو اپنی مٹھی میں بند کر سکتے ہیں۔عورتوں کا بااختیار بنانے کے مقصد کے لیے بنائے جانے والی اس ویڈیو میں دیپکا کہتی ہیں ’میں کسی مرد سے محبت کروں، کسی خاتون سے، یا پھر دونوں سے، یہ میرا فیصلہ ہونا چاہیے۔ میرے فیصلے میری پہچان ہیں، یہی مجھے مخصوص بناتے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.