ملکہ برطانیہ کے ملازمین نے بغاوت کردی

منگل 31 مارچ 2015 12:46

ملکہ برطانیہ کے ملازمین نے بغاوت کردی

ونڈسر کیسل میں کام کرنے والے 120 کے قریب ملازمین نے اپنی تنخواہیں بڑھانے کا مطلالبہ کیا ہے۔ ملازمین ، جن میں محل کے گائیڈ اور کچن کا عملہ بھی شامل ہے ، نے کہا ہے کہ ان کی کم تنخواہوں اور غیر ادا شدہ اضافی کام کا نوٹس لیتےہوئے قانونی کاروائی کی جائے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ اُن میں سے بہت سے لوگ کئی اضافی گھنٹے کام کرتے ہیں جن کا انہیں کوئی معاوضہ نہیں دیا جاتا۔

(جاری ہے)

پبلک اینڈ کمرشل سروس یونین کے جنرل سیکرٹری مارک سروٹکا نے کہا کہ یہ ملازمین مالک کے ساتھ وفادار ہیں اور مہمانوں کی شاہانہ انداز میں خدمت کرتے ہیں۔اس کے باوجود وہ کم تنخواہوں پر کام کرتے ہیں، اُن کے کام کرنے کی وجہ سے ہی شاہی خاندان کو بھی پیسے ملتے ہیں۔جنرل سیکرٹری نے کہا کہ اگر ملازمین نے کہا تو اپریل میں ہڑتال سے ہٹ کر کوئی ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :