شوبز کی دنیا میں لاہور کو پاکستانی ہالی وڈ جیسی اہمیت حاصل ہے ، سخاوت ناز

منگل 31 مارچ 2015 13:12

شوبز کی دنیا میں لاہور کو پاکستانی ہالی وڈ جیسی اہمیت حاصل ہے ، سخاوت ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) معروف کامیڈین اداکار سخاوت نازنے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں لاہور کو پاکستانی ہالی وڈ جیسی اہمیت حاصل ہے ، لاہور میں فلم ، ٹی وی اور تھیٹر میں کام کرنے والے اداکاروں میں 80فیصد کا تعلق پنجاب کے چھوٹے شہروں سے ہے اور ان اداکاروں کو اصل پہچان اور مقام لاہور سے ملا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ داتا کی نگری میں جو بھی قسمت آزمائی کے لئے آیا ہے اس کو خدا کی ذات نے بے پناہ کامیابیوں سے نوازا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں سخاوت ناز نے کہا کہ یہ قدرتی بات ہے کہ کامیڈین اداکاروں کی اکثریت کا تعلق فیصل آباد اورگوجرانوالہ سے رہا ہے ۔ میں نے اپنے فنی کیریئر کا پہلا اسٹیج ڈرامہ فیصلآباد میں کیا مگر اصل شہرت لاہور میں حاصل ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :