فٹ بال ٹورنامنٹ2015 یونس سٹیڈیم مردان میں3اپریل سے شروع ہوگا

منگل 31 مارچ 2015 13:29

فٹ بال ٹورنامنٹ2015 یونس سٹیڈیم مردان میں3اپریل سے شروع ہوگا

مردان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء ) رائٹ ٹو پلے ڈسٹرکٹ لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ2015 یونس سٹیڈیم مردان میں3اپریل سے شروع ہو رہا ہے۔ سال 2015 کو یونس سٹیڈیم مردان کے تمام رجسٹرڈ فٹ بال کلبوں کے صدر اور سیکرٹریز صاحبان کا ایک خصوصی اجلاس 3بجے زیر صدارت جناب علی گوہر چےئرمین ڈی ایف اے مردان میں منعقد ہوا۔ تمام کلبوں یعنی33ٹیموں نے شرکت کی۔

اجلاس کی کارروائی تلاوت کلا م سے کرائی گئی ، جو کہ خیرالامین نے کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کرایا گیا۔ کہ رائٹ ٹو پلے ڈسٹرکٹ لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ سال2015کو 3اپریل 2015 کو شروع ہو گا۔ رائٹ ٹو پلے سال2009 سے ڈی ایف اے مردان کے ساتھ شراکت کر دیا۔ اس سلسلے میں جناب لیاقت علی جتوئی country منیجر تعاون کا شکرایہ ادا کیا۔ اجلاس میں محمد ولی کوارڈی نیٹر رائٹ ٹوپلے مردان حماد سپروائزر ائٹ ٹو پلے علی گوہر چےئرمین ڈی ایف اے مردان سیکرٹری ظاہر محمد ، سینئر وائس چےئرمین سید محمد، وائس چےئرمین خیر محمد، اور ممبران حاجی اختر علی شاہ روغانی اور فدا محمد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اور ساتھ ساتھ ڈی ایف اے مردان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ آخر میں علی گوہر چےئرمین ڈی ایف اے مردان نے رائٹ ٹو پلے مردان اور ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن تمام ممبران اور تمام کلبوں صدور سیکرٹرز صاحبان کا شکرایہ ادا کیا۔