لاہورہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق نے سانحہ یوحنا آبادکیس کی سماعت سے معذرت کرلی
منگل 31 مارچ 2015 13:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق نے سانحہ یوحنا آباد کے الزام میں مسیحی برادری کے درجنوں افراد کو غیرقانونی حراست میں رکھنے کیخلاف کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس کسی اور عدالت میں سماعت کیلئے بھجوانے کیلئے فائل چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو بھجوا دی۔
(جاری ہے)
منگل کو لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار ایم اے جوزف کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نشتر ٹاون پولیس نے سانحہ یوحنا آباد اور 2 افراد کو زندہ جلانے کے الزام میں درجنوں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا ہے جبکہ انہیں کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا جا رہا جو غیرقانونی اور غیر آئینی اقدام ہے۔
لہٰذا انہیں بازیاب کروا کے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ دوران سماعت ایس ایس پی انوسٹی گیشن رانا ایاز سلیم عدالت میں پیش ہوئے لیکن جسٹس انوار الحق نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کیس کی سماعت سے معذرت کرلی اور کیس کسی اور عدالت میں لگوانے کے لیے فائل چیف جسٹس منظور احمد ملک کوواپس بھجوا دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.