سانحہ ماڈل ٹاون فریقین کے وکلاء حتمی بحث کے لئے طلب

منگل 31 مارچ 2015 14:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کے عدالتی ٹربیونل کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت تین اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی ٹربیونل کی رپورٹ کو منظر عام پر لا کر بے گناہوں کے قاتلوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب وزیر اعلی پنجاب اور شریک ملزمان کو بچانے کے لئے عدالتی ٹربیونل کی رپورٹ کو منظر عام پر نہیں لانا چاہتی۔درخواست گزاروں کے وکیل آفتاب باجوہ کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر کیس کی مزید سماعت تین مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔