صحافیوں‘ ڈاکٹرز اور کسانوں کا احتجاج لاہر کی بڑی شاہراہیں بند

منگل 31 مارچ 2015 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) آل پاکستان پریس کلبز‘ لاہور پریس کلب اور ریجنل یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے سینکڑوں صحافیوں نے حکومتی نارواسلوک کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے لاہور دی مال ‘ پنجاب اسمبلی‘ چیئرنگ کراس سمیت متعدد شاہراؤں پر دھرنا دیا اور اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف پنجاب بھر کے ینگ ڈاکٹرز اور کسانوں نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیا۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مومن آغا کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے ۔ احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :