قطر موٹو جی پی اٹلی کے ویلنٹینو روسی نے جیت لی

منگل 31 مارچ 2015 15:14

قطر موٹو جی پی اٹلی کے ویلنٹینو روسی نے جیت لی
دوحا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31مارچ ۔2015ء ) قطر میں ہونے والی موٹو جی پی اٹلی کے ویلیٹینو روسی نے جیت لی ،ابتدائی تینوں پوزیشنز اٹلی کے تینوں رائیڈرز کے نام رہیں ۔ اٹلی کے رائیڈراندریا ڈیویزسو نے پول پوزیشن سے ریس شروع کی ۔لیکن ان کا زبردست مقابلہ ہم وطن والنٹینو روسی سے ہوا۔روسی نے 42 منٹ 35اعشاریہ 717 سیکنڈز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

اندریا صرف 0اعشاریہ174سکینڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔قطر موٹو ٹو ریس میں بھی دلچسپ مقابلہ ہوا۔رائیڈرز ٹکرائے بھی لیکن مقابلہ جاری رہا۔جرمنی کے جوناس فولگر نے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔موٹو تھری ریس کا آغاز ڈرامائی انداز میں ہوا ،ابتداہی میں رائیڈرز ٹکرا ئے لیکن پھر سنبھل گئے۔فرانس کےالیکسز ماس بویو نے مقررہ فاصلہ سب سے پہلے طے کر کے فرسٹ پوزیشن اپنے نام کی۔

متعلقہ عنوان :