کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1لاکھ 91ہزار 681ہزار ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی

منگل 31 مارچ 2015 16:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015) کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1لاکھ 91ہزار 681ہزار ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی جن میں سے 1لاکھ 51ہزار 678ٹن درآمدی کارگو اور 40ہزار 3ٹن برآمدی کارگو شامل تھا۔

(جاری ہے)

منگل کو کراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ کے مطابق درآمدی کارگو میں 47ہزار 427ٹن بلک کارگو، 96ہزار 814ٹن خشک کارگو اور 54ہزار 864ٹن مائع کارگو جبکہ برآمدی کارگو میں 3ہزار 616 ٹن بلک کارگو، 37ہزار 3ٹن خشک کارگو اور 3ہزار ٹن مائع کارگو شامل تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہینڈل کئے گئے درآمدات میں 34ہزار 850ٹن کنٹینرائزڈ کارگو 14ہزار 537ٹن بلک کارگو، 46ہزار 645ٹن کوئلہ اور 782ٹن پام کرنیل جبکہ برآمدات میں 33ہزار 187 کنٹینرائزڈ کارگو اور 3ہزار 816ٹن چاول شامل تھا۔ اس دوران بندرگاہ پر 8جہاز لنگر انداز ہوئے اور 5جہازوں کی روانگی ہوئی جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران 9جہازوں کی آمد اور 8جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :