سام سنگ نے کمپیوٹرر کیلئے 3-bit V-NAND لائن اپ پرمشتمل 850 EVO SSDs متعارف کرادی

منگل 31 مارچ 2015 16:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے منگل کو 53 ممالک میں 850 EVO M.2 اور850 EVO mSATA سولڈسٹیٹ ڈرائیو(SSD) لائن اپ متعارف کرانے کی نقاب کشائی کردی ہے۔ 850 EVO M.2 اور mSATAایس ایس ڈیز،دسمبر 2014 میں متعارف کرائے جانیوالے ایوارڈیافتہ 850 EVO SSD کے نئے فارم فیکٹرز ہیں اوریہ سام سنگ کی زیادہ سے زیادہ کارکردگی اور برداشت کیلئے مشہور 3D V-NAND کے فیچرزسے لیس ہیں۔

روایتی 2.5 انچ کی SSD کے ایک دسویں وزن کے برابرM.2 اور mSATA ایس ایس ڈیزان صارفین کیلئے مثالی قراردیئے گئے ہیں جو اپنے ڈیسک ٹاپ یا پتلے ترین پی سیز کی صلاحیت اور سٹوریج کارکردگی کو اپ گریڈ کرنے کے خواہش مند ہیں۔سام سنگ الیکٹرانکس میں برانڈڈ پراڈکٹ مارکیٹنگ ٹیم کے سینیئرنائب صدر Unsoo Kim کا کہناہے کہ 850 EVOکی پیشکش کے ذریعے، سام سنگ ہرکمپیوٹر صارف کو 3D V-NAND کی رفتار، اعتماد اور برداشت کے ساتھ ان کے آلہ کو اپ گریڈ کرنے کا موقع دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

سام سنگ نے دسمبر 2014میں 3 بٹ 3D وی نینڈ ٹیکنالوجی کی خاصیت کی حامل850 EVOکی نقاب کشائی کی تھی جس نے روایتی planar نینڈ فن تعمیر کی کثافتی حدود پر قابو پاتے ہوئے روزمرہ کمپیوٹنگ کے تجربے میں اضافہ کیا تھا۔3D V-NAND عمودی طور پر ایک دوسرے کے اوپر 32 سیل کی تہہ جماتی ہے جس کا نتیجہ چھوٹے فٹ پرنٹ کے ساتھ اعلی کثافت اور بہتر کارکردگی کی صورت میں برآمد ہوتا ہے ۔

اب M.2 اور mSATA فارم فیکٹرز SSDs کے ساتھ، زیادہ سے زیادہ ڈیسک ٹاپ یا پتلے کمپیوٹرزاستعمال کرنیوالے صارفین بہترین کارکردگی کے علاوہ 850 EVO اور V-NAND ٹیکنالوجی کا بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔سام سنگ 850 EVO mSATA ،1ٹیرا بائٹ، 500 گیگا بائٹ ، 250GB اور 120GBکی کیپسٹی میں آتی ہے جبکہ2.5-inch 850 EVO جیسے ریڈ/رائیٹ کی رفتارتک فراہم کرتی ہے جس میں ریڈ سپیڈ540 میگابائٹ فی سکینڈ اوررائیٹ سپیڈ 520 MB/s تک ہے ۔850 EVO M.2، 500GB، 250GB اور 120GB کی کیپسٹی میں دستیاب ہوں گی جس کی ریڈ سپیڈ 540 MB/s اور رائیٹ سپیڈ 500MB/s تک ہوگی۔#/s#