شارخ خان نے دلی خواہش کا اظہار کر دیا

منگل 31 مارچ 2015 16:48

شارخ خان نے دلی خواہش کا اظہار کر دیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اپنی خفیہ دلی خواہش کو منظر عام پر لے آئے۔ اداکار جو اپنے گزشتہ انٹرویوز میں یہ کہتے آئے ہیں کہ وہ اداکار کے طور پر کام کرنا چاہتے ہیں اور کیمرے کے سامنے ہی رہنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار نے حال میں دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ان کی دلی خواہش فلموں کی ہدایات دینا ہے۔ یہ کام وہ مستقبل میں کرنا چاہتے ہیں۔ فی الحال وہ اداکاری پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔