عمران خان کا ٹیلی فون ٹیپ کرنے کے احکامات دینے والی شخصیت کا نام سامنے آگیا
منگل 31 مارچ 2015 16:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ2015ء) سینئر صحافیوں کا ایک پینل عمران خان اور ڈاکٹرعارف علوی کے درمیان ہونیوالی مبینہ ٹیلی فونک گفتگوریکارڈ کرانیوالی شخصیت کانام سامنے لے آیاہے ۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے رﺅوف کلاسرا نے بتایاکہ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے لکھ کر دیاہے کہ اُنہوں نے آج تک کسی بھی انٹیلی جنس ایجنسی کو کسی بھی شخص یا شہری کا ٹیلی فون ٹیپ کرنے کی ہدایت نہیں کی اور اگر وزارت داخلہ اس سے انکاری ہے تو پھر سوال اُٹھتاہے کہ یہ سوال کس نے ٹیپ کرایا؟ ٹیلی فونک ریکارڈنگ اس وقت بہت بڑا ایشوبن چکی ہے ، عمران خان کا ٹیلی فون وزیراعظم نواز شریف کے حکم پر ٹیپ کیاگیاہے اور کرنیوالی ایجنسی براہ راست وزیراعظم کو ہی جوابدہ ہے ، وزارت داخلہ کے اعلان لاتعلقی سے ثابت ہوتاہے کہ وزیراعظم کے حکم پر ہی فون ٹیپ ہوئے ہیں ۔
عامرمتین کاکہناتھاکہ آئی ایس آئی اور آئی بی دونوں ہی ٹیلی فون ٹیپ کرتی ہیں اور تکنیکی طورپر دونوں وزیراعظم کے ماتحت ہیں ، اگر وزارت داخلہ بھی کسی شخص کا ٹیلی فون ٹیپ کرنے کی خواہاں تو بالآخرفہرست وزیراعظم کوجاتی ہے جو احکامات آگے جاری کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.