پی سی بی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لیے آئی سی سی کو باضابطہ درخواست دیدی

منگل 31 مارچ 2015 18:13

پی سی بی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لیے آئی سی سی کو باضابطہ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لیے آئی سی سی کو باضابطہ درخواست دے دی۔ ورلڈ کپ سے پہلے ہی بولنگ ایکشن پر پابندی کا شکار محمد حفیظ معمولی انجری کو بھاری سزا پانے کے بعد وطن واپس بھیجوا دیئے گئے تھے ،اب انہیں بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بولنگ کرانے کی آزادی دلانے کے لیے کوششیں شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو باضابطہ طور پر بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لیے ٹیسٹ کی حتمی تاریخ دینے کی درخواست دے دی ہے۔ کرکٹ کی عالمی تنظیم محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کب اور کہاں لیتی ہے اس کا انتظار شروع ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے محمد حفیظ کا 6فروری کو بریسبین میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ دینا تھا لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ ورلڈکپ میں نمائندگی کے بغیر وطن واپس آنے والے محمد حفیظ نے اب اپنا بولنگ ایکشن ممکنہ طور پر درست کر لیا ہے جنہیں ٹیسٹ پاس کر کے بولنگ پابندی ختم کرنے کی امید لگ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :