پی سی بی نے آئندہ پانچ سال کے لیے پی ٹی وی اسپورٹس اور ٹین اسپورٹس کو نشریاتی حقوق دے دیئے

منگل 31 مارچ 2015 18:13

پی سی بی نے آئندہ پانچ سال کے لیے پی ٹی وی اسپورٹس اور ٹین اسپورٹس کو ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ پانچ سال کے لیے پی ٹی وی اسپورٹس اور ٹین اسپورٹس کو نشریاتی حقوق دے دیئے۔پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں نشریاتی حقوق کی بولی کمیٹی کے چیئرمین احسان مانی سمیت بورڈ آف گورنرز نے شرکت کی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم غیر حاضر رہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے نشریاتی حقوق کو پانچ سال کے لیے دو ٹی وی چینلز کے نام کر دیا۔

2020ء تک پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ اور دیگر معاملات پی ٹی وی اسپورٹس اور ٹین اسپورٹس پر نشر ہوا کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی شہریار خان نے آئندہ سال مناسب وقت پر پاکستان سپر لیگ کرانے کا اعلان کر دیا ۔مزیدیہ بھی فیصلہ کیا کہ فیصل آباد اور روالپنڈی میں ریجنل اکیڈمیاں قائم کی جائیں گی۔ آخر میں کہا گیا کہ پانچ سالہ پروگرام پر آئندہ گورننگ بورڈ اجلاس میں بحث کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :