قتل و غارت کی سیاست پر ہر گز یقین نہیں رکھتے، ملک میں امن و امان کی خاطر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ،سراج الحق ،
یہودی لابی اسلامی نظام اور مسلم ممالک کے خلاف کھل کر سامنے آچکی ہے سب کو متحد ہونا ہوگا ،خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرکروائے جائیں گے،م کیوایم کوکراچی میں امن کیلئے اپنے مسلح گروہوں کوقانون کے حوالے کردیناچاہیے، سربراہ جماعت اسلامی کی چنیوٹ کے رہنما سے گفتگو
منگل 31 مارچ 2015 18:15
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ قتل و غارت کی سیاست پر ہر گز بھی یقین نہیں رکھتے امن کے خواہاں ہیں اور ملک میں امن و امان کی خاطر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ہماری جماعت نے اگر اپنا مثبت کردار ادا نہ کیا ہوتا تو آج ملک میں دہشت گرد عناصر کے ساتھ ساتھ سیاسی جنگ اپنی انتہاء کو پہنچ چکی ہو تی یہودی لابی اسلامی نظام اور مسلم ممالک کے خلاف کھل کر سامنے آچکی ہے جس کے لئے سب کو متحد ہونا ہوگا ۔
ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مرکزی رہنما ء جماعت اسلامی چنیوٹ چوہدری محمد اسلام ایڈووکیٹ سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ صولت مرزا کی اہلیہ کی جانب سے آنے والی باتیں بہت ساری پس پشت باتوں کو کھل کر عیاں کر رہی ہیں مگر حکومت ان تمام پہلوؤں پر سنجیدگی سے عمل کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے درمیانی راستے اختیار کرنے میں لگے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو ملک سے دہشت گردی،لوٹ مار،کرپٹ مافیاء اور ایسے تمام عناصر کا خاتمہ کرے جو ملک کے امن کو تباہ کرنے کے در پے ہیں انہوں نے کہا کہ خوشحال پاکستان کے نام کا نعرہ لگانا اور عوام کو اس نعرے کے مطابق انکے حقوق کو تحفظ دینا بہت ضروری ہو چکا اور اس مشن کو آخری دم تک لے کر چلیں گے انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت کرنامسلم اقوام کی ذمہ داری ہے لیکن سعودی عر ب میں فوج بھیجنے کی بجائے پاکستان اورترکی کوثالثی کاکرداراداکرناچاہیے خلیج میں جنگ مسلط کرنے سے اسرائیل اورامریکہ سمیت یہودی قوتوں کوفائدہ ہوگا،اورانکے اسلحہ وبارودکے کارخانے چلیں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی کراچی میں خود کٴْش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
-
سپیکرنے سنی اتحاد کونسل کے معطل اراکین کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،شیر افضل مروت
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.