جماعت اسلامی لاہور کا 3اپریل سے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان ،
لاہور شہر کے اہم چوراہوں اور مقامات پر دعوتی کیمپ لگائے جائیں گے ‘میاں مقصود احمد
منگل 31 مارچ 2015 21:04
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات ، ملک و ملت کو لاحق شدید خطرات، دہشت گردی اور غیر ملکی مداخلت کے عفریت ، مہنگائی اور بد امنی، عریانی و فحاشی کے سیلاب اور قیام پاکستان کے مقاصد سے روگردانی کے تناظر میں ہر گھر میں پہنچ کر خلق خدا پر یہ واضح کیا جائے گا کہ خدا سے بغاوت و نا فرمانی کی وجہ سے یہ ساری فصل خود ہماری کاشت کر دہ ہے۔
اگر آج ہی ہم ایک صالح اور دیانت دار قیادت کی ضرورت کا احساس کر کے اپنی سوچ و عمل میں تبدیلی پیدا کر لیں تو حالات تبدیل ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا اسی حوالے سے جماعت اسلامی لاہور نے 3اپریل سے 15اپریل تک عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اس مہم کے انچارج نائب امیر جماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد ہونگے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تمام ارکان و کارکنان روزانہ متعین وقت دینے ہر گھر اور کاروباری مراکز اور یونین کونسل میں قائم اداروں تک پہنچنے کے لئے منصوبہ بندی کریں اور جماعت اسلامی کی بنیادی دعوت لوگوں کے سامنے پیش کریں ۔
انہوں نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے اسلامیان پاکستان سے موثر رابطہ اور وطن عزیز کو ددرپیش مسائل کے گرداب سے نکالنے کا جماعت کا لائحہ عمل اورامیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے اعلان کردہ عوامی ایجنڈے کو رابطہ مہم کے ذریعے عوام تک پہنچائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.