پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔

muhammad ali محمد علی منگل 31 مارچ 2015 21:10

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) ‬‎ وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم مٹی کے تیل، ہائی اوکٹین اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 74 روپے 29 پیسے ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 86 روپے 86 پیسے ہو گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے وفاقی وزیر دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ یمن کی کشیدہ صورتحال کے باعث انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمتوں مین اضافہ کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :