سعودی عرب کا یمن پر حملہ خطے کو خطرے میں ڈال دیگا، ایران

یمن میں حوثیوں کے خلاف فوجی آپریشن فوری بند کیاجائے،ایرانی نائب وزیر خارجہ

منگل 31 مارچ 2015 21:57

سعودی عرب کا یمن پر حملہ خطے کو خطرے میں ڈال دیگا، ایران

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہاہے کہ سعودی عرب کا یمن پر حملہ پورے خطے کو خطرے میں ڈال دے گا، یمن میں حوثیوں کے خلاف فوجی آپریشن فوری بند کیاجائے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ عامر عبداللہ نے کہا کہ خطے کے ایک حصہ میں جنگ سے لگی آگ پورے خطے کو کھینچ لے گی۔

(جاری ہے)

یہ خطے کی اقوام کے مفاد میں نہیں عامر نے کویت میں شام کیلئے ایک فنڈز جمع کرنے سے متعلق ایک کانفرنس کے موقع پر کہا کہ ہم یمن میں فوجی حل کے شدید مخالف ہیں۔

ہمارا ماننا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کا فوجی حملہ سٹریٹیجک غلطی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی حل ڈھونڈنے کیلئے فوجی آپریشن کو فوراً بند کرنا ہو گا۔عامر نے کہاکہ ایران یمن میں مداخلت کو بیرونی جارحیت تصور کرتا ہے جس سے خطے میں انتہاپسندی کو فروغ ملے گاتاہم تہران اور ریاض یمن میں سمجھوتے کیلئے تعاون کی صلاحیت رکھتے ہیں اور شام کا حل بھی اسی طرح نکالا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :