Live Updates

ایم کیو ایم شکست کے خوف سے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے‘ تحریک انصاف پنجاب،

رہنماؤں کی ایم کیو ایم کے کارکنوں کا عمران اسماعیل سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں پر حملے کی شدید مذمت

منگل 31 مارچ 2015 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیرسیال، ریجنل صدور نور خان بھابھہ ، رائے حسن نوازسمیت دیگر عہدیداران نے کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کا پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم شکست کے خوف سے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔

ایم کیو ایم بندوق اور تشدد سے کراچی کے عوام کو زیادہ دیگر یرغمال نہیں رکھ سکتی۔ واقعہ میں ملوث ایم کیو ایم کے غنڈہ عناصر کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دے۔ انہوں نے کہاکہ عزیز آباد گراؤنڈ کے دورے کے موقع پر پی ٹی آئی کے نہتے رہنماؤں اور کارکنوں پر حملے سے ایم کیوایم کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم ایک فاشسٹ جماعت ہے اور وہ خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

تحریک انصاف کے جلسے کے اعلان کے بعد الطاف حسین اور ان کے درباریوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور ایم کیو ایم کی کھلی غنڈہ گردی اوربدمعاشی سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔ ایم کیوایم کی غنڈہ گردی کے موقع پرسندھ حکومت اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ، وقت آگیا ہے کہ کراچی کی عوام عمران خان کا بھرپور ساتھ دے کر ایم کیو ایم کی دہشتگردی اور دہشتگردوں سے نجات حاصل کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات