یمن کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے آصف زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوَں کا اجلاس بلا لیا

muhammad ali محمد علی منگل 31 مارچ 2015 22:27

یمن کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے آصف زرداری نے اپوزیشن جماعتوں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) ‬‎ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یمن کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کل سہ پہر 3 بجے بلاول ہاﺅس کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں آصف زرداری کی جانب سے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی ، جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت ایم کیو ایم کے رہنماﺅں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

بلاول ہاوَس کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس اجلاس میں یمن کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کے علاوہ ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ اپوزیشن رہنماﺅں کے اجلاس کے بعد آصف زرداری کی جانب سے تمام مہمانوں کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :