شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈا ؤن،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں732چھاپے،

گرانفروشی پر1,08,100 روپے جرمانہ عائد،28 افراد گرفتار ،12 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

منگل 31 مارچ 2015 22:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 732مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر77 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,08,100 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

16افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر28افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے12افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :