کونسل آف پاکستان پریس کلبز کی کال پر صحافیو ں کاپنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ،
لاہور کی طرح دیگر شہروں میں بھی صحافیوں کو پلاٹ دیئے جائیں ،اور انکی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کیے جائیں،علاقائی صحافیوں کا مطالبہ
منگل 31 مارچ 2015 22:51
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31مارچ۔2015ء ) کونسل آف پاکستان پریس کلبز کی کال پر احتجاج کے سلسلہ میں پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔جس میں بڑی تعداد میں صحافی برادری نے شرکت کی۔صحافیوں کے یوم مطالبات کے سلسلہ میں صبح دس بجے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ میں لاہور پریس کلب،پنجاب یونین آف جرنلسٹ،آل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی،اپڈیٹس گروپ آف پاکستان،گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ،فیصل آباد یونین آف جرنلسٹ کے اراکین سمیت پنجاب کے تمام شہروں کے پریس کلب کے صدور و عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
احتجاجی دھرنے سے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری،پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر وسیم فاروق شاہد،آل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری نجیب احمد،اپڈیٹس گروپ آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری محمد شاہد محمود ،عاصم علی و دیگر نے خطاب کیا۔(جاری ہے)
آل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری نجیب احمدنے کہا کہ آن لائن نیوز پیپر کے نمائندگان کو پریس کلب اور جرنلسٹ یونینز کی ممبر شپ دینے کے اقدامات کئے جائیں اور حکومت بھی آن لائن اخبارات میں کام کرنے والے صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کرے۔
آن لائن اخبارات کے لئے کام کرنے والے صحافی الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے کی حیثیت سے کام کرتے ہیں لیکن کوئی انکے مطالبات سننے و ماننے کو تیار نہیں۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں نے تقریب حلف برداری میں لاہور پریس کلب کے صحافیوں کو میڈیکل انشورنس دینے کا اعلان کیا اور اس کے ساتھ صحافی کالونی میں عدالتی معاملات کے حل کے لئے ارکان اسمبلی پر مشمل کمیٹی بھی بنائی جس کی سفارشات پر تاحال عملدارآمد نہ ہوسکا جس کے باعث صحافی کالونی میں ترقیاتی کام بھی رک گئے ہیں اوراے،بی،سی ،ای اور ایف بلاک متاثرہوگئے ہیں اور معاملہ تاحال التواء کا شکارہے جبکہ ایف بلاک کا ایوارڈ ہونے کے باوجود زمین کے حصول کے لئے سستی کا مظاہرہ کیا گیاہے،وزیراعلی پنجاب نے 10مارچ تک کا وقت دیا تھا لیکن سیکرٹری انفارمیشن مومن آغا جو صحافی دشمن کی علامت بن چکے ہیں وہ صحافیوں کو حکومت سے لڑانے کے درپے ہیں۔دیگر شہروں سے آنے والے صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی صحافیوں کو پلاٹ دیئے جائیں اور انکی فلاح و بہبود کے کام بھی کئے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعظم
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے،سرفراز بگٹی
-
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد
-
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.