یمن کے حالات پر حکومت نے احمقانہ بیان بازی کر کے وہاں مقیم پاکستانیوں کی زندگیوں کیلئے سنگین خطرات پیدا کر دیئے،رحیق عباسی،
عوامی تحریک ہر سطح پر بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیگی،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بلدیاتی انتخابات میں اثر انداز نہ ہونے دیا جائے ، ہر رکن صوبائی اسمبلی کو 3کروڑ کی خصوصی گرانٹ پری پول رگنگ ہے،الیکشن کمیشن نوٹس لے‘ مرکزی صدر عوامی تحریک کا مشاورتی اجلاس سے خطاب
منگل 31 مارچ 2015 22:55
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ بد حواس حکمرانوں نے یمن کے حالات کے حوالے سے احمقانہ بیان بازی کر کے وہاں مقیم پاکستانیوں کی زندگیوں کیلئے سنگین خطرات پیدا کر دئیے۔حکومت پاکستان مسئلہ میں فریق بننے کی بجائے ثالث بنے اور امت مسلمہ اپنے جملہ مسائل او آئی سی کے پلیٹ فارم پر حل کرے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے 2 ہفتہ کے غیر ملکی دورہ کے بعد وطن واپس پہنچنے پر مرکزی سیکرٹریٹ میں عوامی تحریک کی مشاورتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔مشاورتی اجلاس میں بریگیڈئر(ر) اقبال احمد خان،شیخ زاہد فیاض،چوہدری شریف ،راضیہ نوید،ساجد بھٹی،شعیب طاہر ،عرفان یوسف،بشارت جسپال،راجہ زاہد و دیگر نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات بھی زیر بحث آئے۔
ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ملک میں انتخابی پارلیمانی نظام جماعتی بنیادوں پر چل رہا ہے ،بلدیاتی ادار ے قومی سیاست کی نر سری کی حیثیت رکھتے ہیں ،چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہی کرائے جائیں ۔انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور اعلان کیا کہ پاکستان عوامی تحریک ہر سطح پر بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ۔ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ صوبوں اور اضلاع کو ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت اور بلدیاتی انتخابات میں تعاون کی حکمت عملی طے کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کیلئے 2013 کے جعلی انتخابات کے بعد بڑا چیلنج ہے کہ بلدیاتی انتخابات شفاف،غیر جانبدارانہ اور با اعتماد ہوں ۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بلدیاتی انتخابات میں اثر انداز نہ ہونے دیا جائے ،ووٹر لسٹ ،حلقہ بندی اور پولنگ سکیم درست اور انتخابی حلقوں کی ضرورت پوری کرنیوالی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی پنجاب حکومت نے ہر رکن صوبائی اسمبلی کو 3کروڑ کی خصوصی گرانٹ جاری کر دی ہے جو پری پول رگنگ اور بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے ۔الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے ۔کنٹونمٹنٹ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.