انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے خلاف ٹوئٹر پر جاری مہم پر بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ برس پڑے

muhammad ali محمد علی منگل 31 مارچ 2015 22:56

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے خلاف ٹوئٹر پر جاری مہم پر بھارتی کرکٹر ..

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) ‬‎ آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں ویرات کوہلی کی مایوس کن کارگردگی پر ہندوستانی شائقین نے گراؤنڈ میں موجود ہندوستانی کرکٹر کی گرل فرینڈ کو ٹوئٹر پر آڑے ہاتھوں لیا جبکہ کچھ نے نازیبا زبان بھی استتعمال کی۔

(جاری ہے)

لوگوں نے اپنی ٹوئٹ میں انوشکا کو ہندوستانی ٹیم کی شکست کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوہلی اپنی بیٹنگ پر توجہ انوشکا شرما کے سڈنی جانے اور گراؤنڈ میں موجودگی کی وجہ سے مرکوز نہ رکھ سکے اور جلد آؤٹ ہو گئے۔

کوہلی اور انوشکا کے خلاف ٹوئٹر پر جاری اس مہم پر ہندوستانی کرکٹر یوراج سنگھ کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیاگیا ہے۔ یوراج نے شائقین سے مطالبہ کیا کہ وہ کوہلی پر بے جا تنقید کا سلسلہ بند کر دیں، ویرات جلد فارم میں واپس آ کر دوبارہ ہندوستانی ٹیم کو فتوحات دلائیں گے۔انوشکا کے خلاف ٹوئٹر پر جاری مہم پر متعدد بالی وڈ اداکاروں اور کھلاڑیوں کی جانب سے بھی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انوشکا کے حق میں بیانات دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :