حکومتِ پنجاب نے طلبا وطالبات کے لئے آن لائن بس کارڈ کے اجرا ء کی سہولت فراہم کر دی،
کمپیوٹرائزڈکارڈ پر طالب علم دس روپے کرایہ دیکر لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی کسی بھی بس پر سفر کر سکتا ہے‘ڈاکٹر عمر سیف
منگل 31 مارچ 2015 23:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ انکے ادارے نے طلبا و طالبات کی سہولت کے لئے حکومتِ پنجاب کی ہدائت پرکمپیوٹرائز ڈبس کارڈ کے اجرا ء کی سہولت آن لائن فراہم کر دی ہے جس کے ذریعے طلبا و طالبات لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی بسوں کے کرائے میں خاطر خواہ رعائت حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواہشمند طالبعلم ایل ٹی سی کی ویب سائیٹ پر جا کر دی گئی ہدایات کے مطابق رجسٹر ہوتے ہیں۔(جاری ہے)
کوائف موصول ہونے کے بعددرخواست متعلقہ سکول، کالج یا یونیورسٹی کو بھجوائی جاتی ہے جس کی متعلقہ ادارہ تصدیق کرتا ہے اورپھر دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر اور شناختی کارڈ یا ب فارم کی کاپی کے ساتھ ایل ٹی سی کو واپس ارسال کر دیتا ہے۔
اس تصدیق شدہ درخواست کی بنیاد پر سٹوڈنٹ کو بس کارڈ جاری کیا جاتا ہے۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ اس کارڈ کی فیس بھی نہائت معمولی رکھی گئی ہے جو کہ چھ ماہ کے لئے 40اور ایک سال کی مدت کے لئے60روپے ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کارڈ سے نہ صرف طلبا و طالبات کو حصولِ علم کے لئے سفرمیں آسانی ہوگی بلکہ جعلی کارڈوں کا سدِ باب اور حکومتی آمدنی میں اضافہ بھی ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.