Live Updates

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں تحریک انصاف کے دفتر پر حملہ، 2 افراد زخمی

muhammad ali محمد علی منگل 31 مارچ 2015 23:29

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں تحریک انصاف کے دفتر پر حملہ، 2 افراد زخمی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) ‬‎ نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں واقع تحریک انصاف کے دفتر پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ترجمان سبحان احمد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کارکنان کی جانب سے معمول کی میٹینگ کی تیاری کی جارہی تھی کہ اس دوران چند نامعلوم افراد کی جانب سے دفتر پر دھاوا بھول دیا گیا، دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی اور دفتر میں موجود 2 کارکنان کو تشدد کرکے شدید زخمی کردیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا ایک کارکن حملے کے بعد سے لاپتہ ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے حملے کا الزام ایم کیو ایم پر لگایا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات