ہارون رشید کی سربراہی میں قائم ہونے والی پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے ہوگا

بدھ 1 اپریل 2015 11:32

ہارون رشید کی سربراہی میں قائم ہونے والی پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی سلیکشن ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید کی سربراہی میں قائم ہونے والی پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے ہوگا ‘ بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کی تیاری کیلئے کیمپ 6 اپریل سے لگایا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

چیف سلیکٹر ہارون رشید کے مطابق وہ سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان سے رابطہ کر کے ایک دو روز میں کمیٹی کا اجلاس طلب کر ینگے جس میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے کھلاڑیوں کو حتمی شکل دی جا ئیگا ‘ کیمپ 6 اپریل سے لگایا جا ئیگا ۔ ہیڈ کوچ وقار یونس ان دنوں سڈنی میں اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزار رہے ہیں وہ 5 اپریل کو وطن واپس پہنچیں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکی کوچنگ اسٹاف بھی 5 اپریل کو ہی لاہور پہنچے گا۔