لی چانگ وائی کی ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی سے متعلق کیس کی سماعت 11 اپریل کو ہو گی

بدھ 1 اپریل 2015 11:42

لی چانگ وائی کی ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی سے متعلق کیس کی سماعت 11 اپریل کو ..

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) ملائیشین سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک لی چانگ وائی کی ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی سے متعلق کیس کی سماعت 11 اپریل کو ہو گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس ورلڈ چیمپئن شپ کے دوران لی چانگ وائی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے باعث انہیں عارضی طور پر معطلی کا سامنا ہے تاہم قصور ثابت ہونے پر انہیں دو سال کیلئے پابندی کا بھی خطرہ ہے۔

لی پہلے ہی کہہ چکے ہیں اگر ان پر دو برس کی پابندی عائد کی گئی تو وہ انٹرنیشنل بیڈمنٹن کو خیرباد کہہ دیں گے۔ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف ملائیشیا کے جنرل منیجر کینی گو نے کہا ہے کہ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن نے لی کی سماعت کیلئے 11 اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے اور سماعت ایمسٹرڈیم میں ہو گی اور لی کے وکیل دستاویزات جمع کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :