عالیہ بھٹ کااپنا میوزک البم جلد ریلیز کرنے کا فیصلہ

بدھ 1 اپریل 2015 11:49

عالیہ بھٹ کااپنا میوزک البم جلد ریلیز کرنے کا فیصلہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء)فلم ”ہائی وے“ کے مشہور گانے ”سوہا سوہا“ اور”ہمپٹی شرما کی دلھنیا“ کے ان پلگ ورژن”سمجھاواں“ جیسے مشہور گیتوں سے گلوکاری شروع کرنے والی بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ جلد ہی اپنا میوزک البم ریلیز کرنے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق، رواں سال نوجوان اداکارہ کئی فلموں میں کام کر رہی ہیں اور وہ 25 سال کی عمر تک یہ البم ریلیز کر سکتی ہیں۔عالیہ ان دنوں ہدایت ابھیشک چوبے کی فلم”اڑتا پنجاب“، کرن جوہر کی”کپور اینڈ سنز“ اور وکاس بھیل کی”شاندار“ میں مصروف ہیں۔