نوجوان برطانوی خزانے کو 2 ملین پاؤنڈ کا چونا لگا رہاہے مگر حکومت جانتے بوجھتے کچھ نہیں کر سکتی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 1 اپریل 2015 11:52

نوجوان برطانوی خزانے کو 2 ملین پاؤنڈ کا چونا لگا رہاہے مگر حکومت  جانتے ..

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل2015ء)ایک بے روزگار کے 10 مختلف عورتوں سے 15 بچے ہیں، 16واں بھی جلد متوقع ہے۔ اندازہ ہے کہ کیتھ میکڈونلڈ کا بڑھتا خاندان ٹیکس ادا کرنے والوں کی خون پسینے کی کمائی کے 2 ملین پاؤنڈ صرف سہولیات کی مد میں کھا جائے گا۔ 26 سالہ کیتھ کا تعلق سنڈرلینڈ سے ہے۔ اپنے پر بنی حالیہ ڈاکیومنٹری میں اس نے بتایا کہ اس کا حالیہ بچہ بھی جلد متوقع ہے۔

اتنی ساری عورتوں کے باوجود وہ اوروں سے بھی ملنا چاہتاہے۔کیتھ نے کہا کہ اس میں ایسی صلاحیتیں ہیں کہ وہ جس لڑکی کو چاہے دوست بنا سکتا ہے۔ کیتھ نے کہا کہ وہ تمام 15 بچے اس کے نہیں۔ اس نے کہا کہ اس کی باقی تمام گرل فرینڈ اسے چھوڑ چکی ہے، اس وقت وہ جس کے ساتھ ہے، اس سے اس کے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

کیتھ نے کہا کہ اس وقت وہ بے روزگار ہے، اسے کسی کی بات سننا پسند نہیں۔

اس کا اکثر وقت کمپیوٹر پر گیمز کھیلتے گذرتا ہے۔ کیتھ نے اپنی مشکل بتائی کہ اب سنڈرلینڈ میں لڑکیاں اس سے ملنا پسند نہیں کرتی۔ یہاں اس کی شہرت کافی خراب ہو گئی ہے، اس لیے کیتھ کا ارادہ ہے کہ برمنگھم جا کر کچھ لڑکیوں کو دوست بنائے۔کیتھ نے ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ وہ اپنے بچوں کی ماؤں سے سب سے پہلے پبلک ٹرانسپورٹ میں ملتا ہے۔

کیتھ کے مطابق یہ آسان ہے، بس میں کوئی بھی بات کرنے سے انکار نہیں کرتا ، اس لیے ہیلوہائے شروع ہو جاتی ہے۔کیتھ نے بتایا کہ اس طرح اکثر وہ اور لڑکیاں ایک دوسرے کو پسند کر کے نمبروں کا تبادلہ کر لیتی ہیں، جسکے بعد ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔کیتھ پہلی بار 15 سال کی عمر میں باپ بنا تھا، جب اس نے سکول چھوڑا۔ 20 سال کی عمر تک اس کے 6 بچے تھے۔ اس وقت کیتھ بے روزگاری کی مد میں حکومت سے 68.95 پاؤنڈ ہر ہفتے لے رہا ہے جبکہ 44پاؤنڈاسے ہر ہفتے انکم سپورٹ کی مد میں ملتے ہیں۔ اس کمائی میں سے وہ اپنے بچوں پر صرف 5 پاؤنڈ خرچ کرتا ہے۔ باقی بچوں کا خرچ حکومت اٹھاتی ہے، اندازہ ہے کہ اٹھارویں بچے کی پیدائش تک وہ اور اس کی نسل حکومت سے 2 ملین پاؤنڈ لے چکی ہوگی۔