امریکہ کا ایران ایٹمی معاہدے کی ڈیڈلائن واپس لینے کا اعلان

بدھ 1 اپریل 2015 12:05

امریکہ کا ایران ایٹمی معاہدے کی ڈیڈلائن واپس لینے کا اعلان

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) امریکا نے ایران کے ایٹمی معاہدے کے لے دی جانے والی ڈیڈ لائن واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے مطابق امریکا اور اتحادی ممالک آخری وقت تک سر توڑ کوشش کر رہے ہیں کہ ایٹمی معاہدے کو حتمی شکل دی جاسکے تاہم اب بھی بہت سے مشکل مسئلے حل طلب ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مذاکرات میں بہت زیادہ پیش رفت ہوئی ہے، جس کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایران کو دی گئی ڈیڈلائن کی اب ضرورت نہیں رہی ہے اور حتمی معاملات تک مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔

ترجمان خاتون میری ہارف نے کہا کہ اب بھی کئی متنازع مسائل باقی ہیں عالمی طاقتیں چاہتی ہیں کہ اقتصادی پابندیاں ہٹانے کے عوض ایران اپنے جوہری پروگرام کو محدود کر دے۔ دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ وہ مذاکرات جاری رکھنے کا خواہش مند ہے اور جب تمام نکات پر اتفاق ہوجائے گا تو تب ہی معاہدہ ہوگاایرانی مصالحت کار حامد بائدی نژاد نے کہا کہ مذاکرات اس وقت ختم ہوں گے جب مسائل کا حل تلاش کر لیا جائیگا ہم گھڑی کی طرف نہیں دیکھ رہے -

متعلقہ عنوان :