ترکی ‘ بجلی کے بڑے بریک ڈاوٴن نے تمام81 صوبوں میں زندگی مفلوج کرکے رکھ دی

بدھ 1 اپریل 2015 12:07

ترکی ‘ بجلی کے بڑے بریک ڈاوٴن نے تمام81 صوبوں میں زندگی مفلوج کرکے رکھ ..

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) ترکی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاوٴن نے تمام81 صوبوں میں زندگی مفلوج کرکے رکھ دی۔استنبول اور انقرہ سمیت مختلف شہروں میں میٹرو، ہائی اسپیڈ ٹرین، ٹرام سروس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا رات گئے پاور سپلائی مکمل طور پر بحال کردی گئی ترکی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاوٴن کے بعد81 صوبوں کو برقی سپلائی معطل ہوگئی جس کے نتیجے میں استنبول اور انقرہ سمیت مختلف شہروں میں میٹرو، ہائی سپیڈ ٹرین، ٹرام سروس بند ہوگئی ‘شدید ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ٹرکش الیکٹرک انڈکشن کمپنی نے بجلی فراہمی کے نظام کی بحالی کیلئے فوری طور پر اقدامات شروع کردیئے اور رات گئے تک پاور سپلائی مکمل طور پر بحال کردی گئی ترک وزیر اعظم احمد داوٴد اوغلو نے کہاکہ پاور بریک ڈاوٴن کی دہشتگردی سمیت تمام پہلووٴں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ترک وزیر توانائی تینر یلدز نے کہاکہ ہم تحقیقات کے دوران بحران کی تہہ تک جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :