ہدایتکار کاانوشکا کی فلم”این ایچ ٹین“ کا دوسرا حصہ بنانے کا فیصلہ

بدھ 1 اپریل 2015 12:15

ہدایتکار کاانوشکا کی فلم”این ایچ ٹین“ کا دوسرا حصہ بنانے کا فیصلہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء)انوشکا شرما کی فلم” این ایچ ٹین “ ہٹ کیا ہوئی کہ ڈائریکٹر نے اس کا دوسرا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔ بھارت میں غیرت کے نام پر قتل بہت ہوچکے ہیں بہت ہی عام اور این ایچ ٹین میں اسی کو مدعا بنایا گیا۔

(جاری ہے)

انوشکا شرما نے اس فرسودہ رسم کے خلاف فلم میں آوازاٹھائی اور ان کی یہ کاوش سبھی کو بھا گئی۔ فلم اس وقت بہترین کاروبار کررہی ہے اور اسی چیز نے فلم کے ہدایت کو اکسایا ہے کہ وہ اس کا دوسرا حصہ بنائیں۔پتہ چلا ہے کہ اس سیکویل کا نام ” این ایچ ٹو یلیو“ ہوگا جس میں انوشکا شرما ہوں گی کہ نہیں یہ اس بارے میں سوچا نہیں گیا۔